چین گوادر بندرگاہ کو فوجی مقاصد کیلئے استعمال کر سکتا ہے ، بھارتی واویلا

چین نے گوادر بندرگاہ بحریہ کے مقاصد کیلئے استعمال کرنے کی کبھی کوئی بات نہیں کی گوادر میں یا کسی بھی پاکستانی مقام پر فوجی اڈے کی تعمیر ایک خالص ذہنی اختراع ہے چین بندرگاہ کو صرف تجارتی مقاصد کیلئے استعمال کرے گا ، چینی و پاکستانی حکام کی تردید

اتوار 17 دسمبر 2017 15:52

چین گوادر بندرگاہ کو فوجی مقاصد کیلئے استعمال کر سکتا ہے ، بھارتی واویلا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 دسمبر2017ء) پاکستانی بندرگاہ گوادر کا موازنہ سری لنکا کی بندرگاہ سے کیا جارہا ہے جہاں ہمبنٹوٹا کا چھوٹا گائوں ایک بندرگاہی کمپلیکس میں تبدیل ہو گیا تھا ، گذشتہ ہفتے سری لنکا نے 99سال کی لیز پر اسے چین کے حوالے کردیا ہے تا ہم گوادر بندرگاہ کا معاملہ اس سے بالکل مختلف ہے ،گوادر کے بارے میں بھارت اور امریکہ نے ان خدشات کا اظہار کیا ہے کہ مستقبل میں چین اسے فوجی اڈے کے طورپر استعمال کرے گا ،پینٹا گون سے جون میں جاری ہونیوالی ایک رپورٹ میں تجویز کیا گیا تھا کہ مستقبل میں گوادر چین کا فوجی اڈا بن سکتا ہے،بھارت اسے پہلے ہی اس قسم کے خدشات کرچکا ہے تا ہم چین نے واضح طورپر اس کی تردید کر دی تھی ، چین کی طرف سے گوادر میں یا کسی بھی پاکستانی مقام پر فوجی اڈے کی تعمیر ایک خالص ذہنی اختراع ہے جس کی چینی وزارت دفاع کے ترجمان وو سیان بھی تردید کرچکے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان کا کہنا ہے کہ گوادر بندرگاہ صرف تجارتی مقاصد کیلئے استعمال ہو گی تا ہم یہ بات آئندہ بیس سال پر منحصر ہے کہ دنیا کس طرف جاتی ہے ، پاکستان کے ممتاز سیاستدان حاصل بزنجو اور دیگر پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ چین نے گوادر بندرگاہ ک بحریہ کے مقاصد کیلئے استعمال کرنے کی کبھی کوئی بات نہیں کی ۔

متعلقہ عنوان :