کامن ویلتھ چیمپئن شپ، پاکستانی ریسلرز نے 6برانز میڈلز جیت لیے

اتوار 17 دسمبر 2017 15:44

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 دسمبر2017ء) پاکستانی ریسلرز نے کامن ویلتھ چیمپئن شپ میں 6 برانز میڈلز حاصل کرلیے۔تمام ملکی ریسلرز نے کانسی کے تمغے اپنی اپنی کیٹیگریز کے کریگو رومن ریسلنگ ایونٹ میں جیتے جن میں بلال نے 60 کے جی کیٹیگری میں کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا، 63 کے جی میں عبدالوہاب کو یہ اعزاز ملا، مدثر نے 67 کے جی، غلام غوث نے 72 کے جی، امیر احمد نے 87 کے جی اور احمد بٹ نے 130 کے جی کیٹیگریز میں ملک کیلیے برانز میڈلز حاصل کیے۔

(جاری ہے)

ان کے علاوہ عبدالرحمان نے 77 کے جی میں چوتھی پوزیشن پر اکتفا کیا جبکہ 97 کے جی میں طیب رضا نے پانچویں پوزیشن پائی، تین روزہ ایونٹ اتوار کو اختتام پذیر ہوگا جب کہ ایونٹ میں کینیڈا، برطانیہ، بھارت، ویلز، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، نائیجیریا اور پاکستان کے ریسلرز نے صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔