کرکٹ نہیں شاہد آفریدی بہت پسند ہیں،بھارتی اداکارہ زرین خان

اتوار 17 دسمبر 2017 15:43

کرکٹ نہیں شاہد آفریدی بہت پسند ہیں،بھارتی اداکارہ زرین خان
شارجہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 دسمبر2017ء) بالی وڈ اداکارہ زرین خان بھی بوم بوم شاہد خان آفریدی کی مداح نکلیں۔بھارتی اداکارہ کا کہنا تھا کہ کھیل کو سیاست سے دور رکھنا چاہئے۔ پاکستان اور ہند کے عوام ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے کرکٹ ایونٹ ٹی 10لیگ میں وہ بالی وڈ اداکاروں کے ساتھ جلوہ گرہیں۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بالی ووڈ اسٹار کا کہنا تھا کہ کرکٹ کا تو مجھے زیادہ پتہ نہیں لیکن شاہد آفریدی بہت پسند ہیں۔ اداکارہ نے کھیل کو سیاست سے دور رکھنے کا مشورہ دیا۔انہوں نے کہا کہ سرحدوںکی اطراف عوام ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں۔ اداکارہ نے اپنے پختون ہونے پر فخر کا بھی اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :