شہید جمہوریت بے نظیر بھٹو کی برسی ملک بھر کی طرح آزاد کشمیر کے طول وعرض میں احترام وعقیدت سے منائی جائے گی

اتوار 17 دسمبر 2017 15:43

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 دسمبر2017ء) شہید جمہوریت سابق وزیراعظم پاکستان محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی ملک بھر کی طرح آزاد جموں وکشمیر کے طول وعرض میں نہایت ہی احترام وعقیدت سے منائی جائے گی۔تقریبات وارڈ کی سطح پر ہونگی اور قافلے مرکزی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار پی پی پی آزاد کشمیر کے مرکزی آرگنائزر ممبر آزاد جموں وکشمیر کونسل اختر پرویز اعوان نے برسی کے حوالے سے کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ محترمہ کی برسی کی تقریبات میں کارکنان بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے۔ملک وملت اور ملک میں جمہوریت کی بحالی کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کرنے کا اعزاز جتنا پیپلزپارٹی کو حاصل ہے اتناددنیا کی کسی سیاسی جماعت کو حاصل نہیں ہے۔قربانیوں کی زندہ مثال گڑھی خدا بخش کے شہداء کے مزارات ہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی غالب اکثریت آج بھی پیپلزپارٹی کے ساتھ ہے۔