ادرک کے کاشتکار فصل کی برداشت بروقت مکمل کریں ،ْمحکمہ زراعت پنجاب

اتوار 17 دسمبر 2017 15:41

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2017ء) محکمہ زراعت پنجاب نے کاشتکاروں کو ادرک کی برداشت کسی یا کھرپے کی مدد سے کرنے اور گٹھلیوں کو زخمی ہونے سے بچانے کیلئے خصوصی اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ادرک کے کاشتکار فصل کی برداشت بروقت مکمل کریں، دسمبرکے آخری ایام میں جب ادرک کے پتے سوکھ جائیں اورٹہنیاں نیچے گرپڑیں تو سمجھ لیناچاہئے کہ فصل برداشت کیلئے تیارہے اور اس کی برداشت میں تاخیر سے گریزکرناچاہئے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے بتایا کہ فصل کی برداشت کسی یاکھرپے کی مدد سے احتیاط سے کرنی چاہئے تاکہ گٹھلیاں زخمی نہ ہوں کیونکہ زخمی گٹھلیاں سٹوریج کے دوران بہت جلد خراب ہوجاتی ہیں جس سے منڈیوں میں اس کی اچھی قیمت نہیں ملتی اورکاشتکاروں وسبزی فروشوں کو بھاری مالی نقصان کا سامناکرناپڑتاہے۔ انہوں نے بتایا کہ اگراگلی فصل لگانے کیلئے بیج تیارکرناہو تو فصل کی برداشت فروری میں بھی کی جاسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :