بہاریہ کاشت سویابین کوپہلے اگائو کے 20سے 25دن بعد پانی دیں ،ْمحکمہ زراعت پنجاب

اتوار 17 دسمبر 2017 15:41

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2017ء) محکمہ زراعت پنجاب نے کہاہے کہ بہاریہ کاشت سویابین کی آبپاشی موسمی حالات کو مدنظر رکھ کر اس طرح کریں کہ پہلے اگائو کے 20سے 25دن کے بعد پانی دیں‘ باقی پانی موسم کے لحاظ سے 10سے 15دن کے وقفہ کے بعد دیں۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق پھول پھلیاں بنتے وقت پانی کا خاص خیال رکھیں‘ بہاریہ فصل میں پھلیاں بننے سے فصل پکنے تک زیادہ گرمی ہوتی ہے اسلئے اسوقت پانی کی فراہمی کو یقینی بنائیں عام طورپربہاریہ فصل کیلئے 7پانی درکار ہوتے ہیں اچھی پیداوارکے حصول کیلئے فصل کی 2مرتبہ گوڈی کریں‘ پہلی گوڈی آبپاشی کے بعد کسوٹے سے کرنی چاہئے جبکہ دوسری دوسرے پانی کے بعد ہل کے ذریعے بھی کی جاسکتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سویابین کی بہاریہ کاشت کی گئی فصل پر سفیدمکھی‘ تیلہ‘لشکری سنڈی اورچوہے حملہ آورہوتے ہیں اسلئے حملہ کے وقت زہرسپرے کریں۔

متعلقہ عنوان :