نہیں مجھے نہیں معلوم چیف جسٹس ثاقب نثار صاحب کیوں غصہ کا اظہار کررہے ہیں سینیٹرمشاہد اللہ خان

اخلاقی یا قانونی طور پر بابے کو یہ اختیار حاصل ہے کسی کو سسیلین مافیا گاڈفادر یا یہ ڈان کہی آج کا بابا نواز شریف کو پاناما میں سزا نہ دینے یا نہ دینے کے بعد اقامہ میں سزا دے رہا اور ان کے خلاف ریفرنس کھولتا ہے اور نیب کو ہدایت دیا ہے

اتوار 17 دسمبر 2017 15:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 دسمبر2017ء) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ مجھے نہیں معلوم چیف جسٹس ثاقب نثار صاحب کیوں غصہ کا اظہار کررہے ہیں اخلاقی یا قانونی طور پر بابے کو یہ اختیار حاصل ہے کہ کسی کو سسیلین مافیا گاڈفادر یا یہ ڈان کہی خواہش ہے نواز شریف 2018میں بھی وزیر اعظم بنیں ، سینٹ الیکشن اور جنرل الیکشن وقت پر ہونے چاہیے‘ ‘ میٹرو بس پورے پاکستان کیلئے ہے لوڈ شیڈنگ پورے پاکستان کیلئے ختم ہوئی ہے‘ آج کا بابا نواز شریف کو پاناما میں سزا نہ دینے یا نہ دینے کے بعد اقامہ میں سزا دے رہا ہے اور ان کے خلاف ریفرنس کھولتا ہے۔

اپنے ایک انٹر ویومیں سینٹر مشاہد اللہ خان نے کہا کہ میٹرو بس پورے پاکستان کیلئے ہے، لوڈ شیڈنگ پورے پاکستان کیلئے ختم ہوئی ہے صرف مسلم لیگ (ن) کیلئے نہیں، یہ سارے منصوبے پورے پاکستان کیلئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم چیف جسٹس ثاقب نثار صاحب کیوں غصہ کا اظہار کررہے ہیں آج کا بابا نواز شریف کو پاناما میں سزا نہ دینے یا نہ دینے کے بعد اقامہ میں سزا دے رہا اور ان کے خلاف ریفرنس کھولتا ہے اور نیب کو ہدایت دیا ہے، جبکہ ریفرنس دائر کرنے کا کام وہ عمران خان اور جہانگیر ترین کیلئے نہیں کرتا ، جہانگیر ترین کے خلاف ریفرنس کیوں نہیں بھجیے گئی ۔

مشاہد اللہ خان نے کہا کہ اخلاقی یا قانونی طور پر بابے کو یہ اختیار حاصل ہے کہ کسی کو سسیلین مافیا گاڈفادر یا یہ ڈان کہی دیکھنا چاہیے کہ نواز شریف کو درست طریقے سے ہٹایا گیا یا نہیں انہوں نے صرف اتنا کہا کہ انکے ساتھ انصاف نہیں ہواکچھ لوگوں کا خیال ہے آپکے ساتھ کچھ بھی ہو آپ کچھ نہ کہیں، اختلاف چوہدری نثار بھی کرتے ہیں اس میں ایسی کوئی بات نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کے عوام کے سب سے بڑے لیڈر نواز شریف ہیں، خواہش ہے کہ نواز شریف 2018میں بھی وزیر اعظم بنیں ، سینٹ الیکشن اور جنرل الیکشن وقت پر ہونے چاہیے۔سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا کہ مریم نواز ، حمزہ شہباز سمیت سب کا لیڈر نواز شریف ہے، حدیبیہ پیپر ملز کیس میں ریلیف صرف شہباز شریف کو نہیں ملا کیس میں صرف شہباز شریف ہی نہیں بلکہ پورے خاندان کو ملوث کیا گیا تھا ۔