کوئٹہ میں دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی زرغون روڈ امداد چوک کے قریب چرچ پر حملے میں پانچ افراد جاں بحق اور سولہ زخمی

اتوار 17 دسمبر 2017 15:32

کوئٹہ۔ 17دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2017ء) کوئٹہ میں دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی زرغون روڈ امداد چوک کے قریب چرچ پر حملے میں پانچ افراد جاں بحق اور سولہ زخمی ہوگئے۔ سیکورٹی فورسز کی بروقت کارروائی دو دہشت گرد مارے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق کرسمس کے حوالے سے کوئٹہ کے میتھو ڈسٹ چرچ میں دعائیہ تقریبات جاری تھیں کہ دہشت گردوں نے حملہ کر دیا۔

(جاری ہے)

چرچ پر خود کش حملے اور فائرنگ سے پانچ افراد جاں بحق سولہ افراد زخمی ہو گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فرنیٹر کور کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا جہاں ان کا ٹراما سینٹر میں علاج کیا جا رہا ہے جبکہ حملے کے بعد کوئٹہ بھر کے ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی ہے۔پولیس ،فرنیٹر کور اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے چرچ کو کلیئر کرکے تمام افراد کو بحفاظت نکال کر کوئٹہ شہر میں سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :