سعودی عرب میں خواتین کے گاڑی چلانے کی کم از کم عمر مقرر

اتوار 17 دسمبر 2017 15:31

سعودی عرب میں خواتین کے گاڑی چلانے کی کم از کم عمر مقرر
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 دسمبر2017ء) سعودی عرب میں خواتین کے گاڑی چلانے کی کم از کم عمر مقرر کردی گئی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں ٹریفک پولیس کی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ مملکت میں خواتین کے لیے گاڑی اور موٹر سائیکل چلانے کے لائسنس کی مقررہ عمر 18 برس جب کہ سروس وہیکل چلانے کے لیے کم از کم عمر 20 برس ہے۔

(جاری ہے)

البتہ سترہ برس کی خواتین عارضی لائسنس حاصل کر سکتی ہیں جس کی مدت ایک برس سے زیادہ نہیں ہو گی۔ٹریفک پولیس اور روڈ سکیورٹی انتظامیہ کی جانب سے خواتین کے گاڑی چلانے اور لائسنسس کے حصول سے متعلق 40 سے زیادہ سوالات کے جوابات جاری کیے گئے ہیں۔ اس منصوبے پر آئندہ برس جون سے عمل درامد شروع ہو گا۔سعودی فرماں روا شاہ سلمان نے 26 ستمبر 2017 کو جاری ایک فرمان میں مملکت میں خواتین کو گاڑی چلانے کی اجازت اور ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :