اسرائیلی وزیر اعظم کے خلاف تل ابیب میں ہزاروں افراد کا احتجاج،مظاہرین کا نیتن یاہو کو جیل میں ڈالنے کا مطالبہ

اتوار 17 دسمبر 2017 15:30

اسرائیلی وزیر اعظم کے خلاف تل ابیب  میں ہزاروں افراد کا احتجاج،مظاہرین ..
تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 دسمبر2017ء) اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ،مظاہرین نے نیتن یاہو کو جیل میں ڈالنے کا مطالبہ کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق تل ابیب میں جمع ہزاروں مظاہرین نے وزیر اعظم بنیامین نیتنیاہو کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ نیتان یاہو کو جیل میں ڈالا جائے۔

"شرمندگی مارچ" کے نام سے ہفتے کے روز سے شروع ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے سلسلے میں تیسری دفعہ مظاہرہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

مظاہرین، تل ابیب کے روٹس چائلڈ اسکوائر میں جمع ہوئے اور نیتان یاہو کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے ہابیمہ اسکوائر کی طرف مارچ کی۔مظاہرین نے نیتان یاہو کو دھاندلیوں کے دعوے سے بچانے کے لئے تیار کردہ اور پولیس کو اعلی سطحی حکومتی اراکین سے تفتیش کے دوران اٹارنی جنرل کو متعلقہ شخص کے خلاف دعوی دائر کرنے کا مشورہ دینے کے اختیار سے محروم کرنے والے قانونی بل کے خلاف احتجاج کیا۔ان کا مطالبہ تھا کہ نیتان یاہو کو جیل میں ڈالا جائے۔واضح رہے کہ اپنے بارے میں دائر دھاندلیوں کے دعوے کے سلسلے میں نیتان یاہو 7 دفعہ پولیس کو بیان دے چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :