فیصل ۱ٓباد ڈویژن سمیت صوبہ بھر میں کھادوں کی کوئی قلت نہیں، ترجمان محکمہ زراعت

اتوار 17 دسمبر 2017 15:14

فیصل آباد۔17 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2017ء) محکمہ زراعت کے ترجمان نے کہا ہے کہ فیصل ۱ٓباد ڈویژن کے چاروں اضلاع فیصل ۱ٓباد، جھنگ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ سمیت صوبہ بھر میں کہیں یوریا،ڈی اے پی اور دیگر تمام کھادوں کی کوئی قلت نہیں اور تمام کھادیں وافر مقدار میں دستیاب ہیں،ہرضلع کی انتظامیہ کی طر ف سے مشتہر کردہ کھادوںکی قیمتیںڈیلر حضرات کی دکانوں پر واضح طور پر آویزا ں کردی گئی ہیں لہٰذا کاشتکاران زائد قیمت ہر گز ادانہ کریں اور کھاد کی خریداری کی رسید ضرور حاصل کریں، کاشتکار کسی بھی شکایت کی صورت میں فوری فری ہیلپ لائن سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :