آزادکشمیر تعلیمی بورڈ میرپور کے زیراہتمام انٹر ڈسٹرکٹ چمپیئن شپ سپورٹس مقابلے جاری

اتوار 17 دسمبر 2017 15:12

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2017ء)آزادکشمیر تعلیمی بورڈ میرپور کے زیراہتمام انٹر ڈسٹرکٹ چمپیئن شپ سپورٹس مقابلے جاری ، آزادکشمیر کے 4 اضلاع سے گرلز تعلیمی اداروں کی طالبات سپورٹس کمپلیکس میں بہترین پرفارمنس کھیل کے میدانوں میں کود پڑیں، بیڈمنٹن ، ٹیبل ٹینس ، اتھیلٹس ، جمپس وغیرہ کادلچسپ مظاہرہ ،ڈائریکٹر سپورٹس میرپور بورڈ سردار طارق اکبر خان، سپرنٹنڈنٹ شبیرحسین کی نگرانی جبکہ میزبانی گورنمنٹ گرلز مسرت شاہین شہید سٹی ہائی سکول مظفرآباد نے کی ،100 ، 200 ،400 میٹرریس سمیت لانگ جمپ کا شاندار مظاہرہ ،یونیورسٹی گرائونڈ چہلہ نعموں ، ترانوں سے گونج اٹھا، چاروں اضلاع سے آنیوالی طالبات نمایاں کارکردگی حاصل کرنیوالی طالبات کو جذبہ بڑھانے کیلئے مظاہرہ کرتی رہیں۔

(جاری ہے)

400 میٹر ریس میں گورنمنٹ گرلز مسرت شاہین سکول کی طالبہ مہناز ، ڈسکس تھرو، جویرہ مشتاق، ائول ثاثنہ آفتاب دوم ، لبنی ٰ سوئم سٹی مظفرآباد سکول شامل رہی ، جبکہ انٹر ڈسٹرکٹ چمپیئن شپ سپورٹس میں ایف و ن میرپور ، سٹی ہائی سکول میرپور، سنگوٹ میرپور ، کھوئی رٹہ ، نمبر 1 کوٹلی ، کھڑک ، راولاکوٹ ، مسرت شاہین گرلز سٹی سکول مظفرآباد ، راڑہ ، نڑول ، بیلہ نورشاہ ، چہلہ بانڈی کے ادارے شامل رہے ، کھیلوں کے مقابلے کومانیٹراور معاونت کیلئے میرپور بورڈ کاآفشلزسٹاف ظفر امین، مدیحہ مبشر ، ردااعوان، ذوالکفل ،توقیر ، لالہ منظور، مروت موجود رہے ، انٹر ڈسٹرکٹ چمپیئن شپ سپورٹس کامعائنہ چیئرمین پرسن تعلیمی بورڈ انجم افشاں نقوی ، ڈی ای او مظفرآباد نسواںفوزیہ خان بہادر عبداللہ موقع پر موجود رہیں ، دیگر اضلاع سے آنیوالے مہمان سٹاف اور طالبات کو بہترین رہائش کے انتظامات کیے گئے تھے ۔

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر ، مظفرآبا د میں پہلی بارچار اضلاع کے گرلز ہائی سکولز کے مابین سپورٹس مقابلے ، مظفرآباد میں مسرت شاہین ہائی سکول کی میزبانی میں طالبات کے مابین سنسنی خیز مقابلے جاری ، سپورٹس کمپلیکس میں طالبات کی بہترین پرفارمنس ،ڈائریکٹر سپورٹس میرپور بورڈ، ڈی پی آئی ، سابق کنٹرولر میرپور بورڈسمیت اہم شخصیات کی شرکت ، تفصیلات کے مطابق آزاد جموں و کشمیر میرپور بورڈ کے زیر اہتمام آزاد کشمیر کے سکولوں میں سپورٹس مقابلے جاری ہیں ، اسی سلسلے میں گزشتہ روز آزاد کشمیر کے چار اضلاع میر پور ، کوٹلی ، مظفرآباد اور پونچھ کے گرلز ہائی سکولز کی طالبات کے مابین ٹیبل ٹینس اور بیڈ منٹن کے مقابلے سپورٹس کمپلیکس مظفرآباد میں منعقد ہوئے ، جس کی میزبانی کے فرائض گورنمنٹ مسرت شاہین گرلز ہائی سکول مظفرآباد نے سر انجام دئیے ، ادارہ کی صدر مؑلمہ محترمہ نازش اکبر ، سینئر معلمات محترمہ رخشندہ حمید چیچی و دیگر نے بہترین انتظامات کر رکھے تھے اور اس ادارہ کی معلمات نے اپنے سکول کی عمارت میں دیگر اضلاع سے آنیوالے مہمانوں اور طالبات کی خوب میزبانی کی ، جس کا اعتراف ڈائریکٹر سپورٹس میر پور بورڈ اور ڈی پی آئی حاجرہ خاتون نے اپنے خطابات میں بھی کیا اور محترمہ نازش اکبر ، محترمہ رخشندہ حمید چیچی سمیت ان کی جملہ ٹیم کا شکریہ ادا کیا ، سپورٹس کمپلیکس مظفرآباد میں کھیلوں کے مقابلے شروع ہونے سے قبل ڈائریکٹر سپورٹس طارق اکبر ، ڈی پی آئی محترمہ حاجرہ خاتون ، صدر معلمہ گورنمنٹ مسرت شاہین گرلز ہائی سکول مظفرآباد محترمہ نازش اکبر، محترمہ رخشندہ حمید چیچی نے خطاب بھی کیے ، بعد ازاں سپورٹس کمپلیکس میں ان چاروں اضلاع کے گرلز ہائی سکولز کی طالبات کے مابین بیڈ منٹن اور ٹیبل ٹینس کے سنسنی خیز مقابلہ جات منعقد ہوئے جن میں طالبات نے بہترین پر فارمنس دکھائی ، اس دوران سابق کنٹرولر امتحانات میر پور بورڈ پروفیسر محمد اسلم چوہدری ، (ر )انسپکٹر فزیکل ایجوکیشن فرید عباسی ، ڈی ڈی ایس محترمہ ظہورہ ناز ، ڈی ای او نسواں محترمہ فوزیہ خان ، سینئر معلمات محترمہ نوشین عارف ، مس تنویر ، مس سلمہ ، مس تامینہ سمیت طالبات اور ان کے والدین کی بھی بڑی تعداد موجود تھی ، عوامی حلقوں نے میرپور بورڈ کو ان مقابلوں کے انعقاد اور گورنمنٹ مسرت شاہین سکول مظفرآباد کو میزبانی کے فرائض سر انجام دینے پر مبارکباد پیش کی ہے ۔