ڈائریکٹر جنرل اطلاعات آزاد کشمیر کی محمد اکرم مغل کی وفات پر ان کے اہل خانہ تعزیت

اتوار 17 دسمبر 2017 15:12

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2017ء)آزادکشمیرکے ڈائریکٹرجنرل اطلاعات راجہ اظہراقبال خان نے ایپکاکے مرکزی راہنما محمداکرم مغل کی وفات پر ان کے گھرجاکرفاتحہ خوانی کی اور لواحقین سے دلی تعزیت کااظہارکرتے ہوئے مرحوم کی ملازمین کے لیے خدمات پرانھیں زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہاکہ مرحوم نہایت ہی اعلیٰ اخلاق اور اوصاف حمیدہ کے مالک انسان تھے۔محمداکرم مغل سرکاری فرائض کے ساتھ ساتھ سماجی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کرحصہ لیتے تھے ، مرحوم کوجتنابھی خراج عقیدت پیش کیاجائے کم ہے۔