مہاجر سٹوڈنٹس کی تعلیمی فیسیں معاف نہ ہونے پر مہاجر طلباء ،آل کشمیر مہاجر سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی کال پر احتجاجی دھرنے کی دھمکی

اتوار 17 دسمبر 2017 15:12

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2017ء) مہاجر سٹوڈنٹس کی تعلیمی فیسیں معاف نہ ہونے پر مہاجر طلباء ،آل کشمیر مہاجر سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی کال پر پریس کلب کے سامنے احتجاجی دھرنے کی دھمکی دیدی۔حکومت کو 10دن کی ڈیڈ لائن دیدی۔حکومت فوری طور پر زیر تعلیم تمام طلباء کی تعلیمی فیسیں معاف کرے بصورت دیگر دمادم مست قلندر ہوگا۔

یہ اعلان اے کے ایم ایس او کے مرکزی چیئرمین غلام محمد خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر مہاجر طلباء کی بڑی تعداد موجود تھی انہوںنے کہاکہ مہاجر طلباء کے ساتھ ناانصافی کی جارہی ہے ان کو حقوق نہیں دیئے جارہے ہیںانہوں نے کہا کہ مہاجرین اجڑ کر آئیں ہیں وہ خیمہ بستیوں میںپڑے ہوئے ہیںانکے پاس بچوں کو پڑھانے کے کوئی ذرائع نہیں ہیں حکومت نے مہاجرین کے بچوں کو مفت تعلیم کا وعدہ کیا تھا جو پورا نہیںہوا مہاجرین کے بچوں کا مستقبل دائو پر لگا ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

کئی تعلیمی اداروں نے مہاجرین طلباء کو مشروط داخلے دیئے ہوئے ہیں یکم جنوری مشروط داخلوںکی آخری ہے ۔اگر یکم جنوری تک فیسیں معاف نہیں ہوئی تو سینکڑوں طلباء کو تعلیمی اداروںسے فارغ کردیا جائے گا ان کا مستقبل تباہ ہوجائے گاحکومت غفلت اورلاپروائی ختم کرتے ہوئے فوری طور پر فیسیں معاف کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرے بصورت دیگر ہزاروں طلباء سڑکوں پر نکل کراحتجاج کرینگے اور10دن بعد پریس کلب کے باہر دھرنا دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :