مفاد پرست چوہدری شہزاد محمود کی شروع کردہ تعمیر وترقی روکنا چاہتے ہیں‘چوہدری شہزاد محمود

ہم لچھراٹ کی تعمیر وترقی روکنے نہیں دیں گے اس کیلئے خون کا آخری قطرہ بہادیںگے‘ایم ایل اے مسلم لیگ (ن)

اتوار 17 دسمبر 2017 15:12

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2017ء)مسلم لیگ ن لچھراٹ ایم ایل اے چوہدری شہزاد محمود کی پشت پر ہیں بعض مفاد پرست چوہدری شہزاد محمود کی شروع کردہ تعمیر وترقی روکنا چاہتے ہیں ہم لچھراٹ کی تعمیر وترقی روکنے نہیں دیں گے اس کیلئے خون کا آخری قطرہ بہادیںگے۔لچھراٹ کے عوام نے چوہدری شہزاد کو 5سال کیلئے منتخب کیا ہے ۔

یونین کونسل پنجگراں میں16ماہ کے مختصر مدت میں 2کروڑ 70لاکھ روپے کے منصوبوں پر کام شروع ہے بعض منصوبے مکمل بعض زیر تعمیر ہیں 5سال کے عرصہ میں لچھراٹ بالخصوص یونین کونسل پنجگراں کو ماڈل بنائینگے۔ایم ایل اے کی کردار کشی کرنے والوں کا مسلم لیگ ن سے کوئی تعلق نہیں ہے تحریک انصاف کا طرز سیاست لچھراٹ میں برداشت نہیںکرینگے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے ممبر مجلس عاملہ غلام سرور بانڈے ،ضلعی سیکرٹری اطلاعات راجہ اویس الطاف،کی قیادت میںملنے والے مسلم لیگی وفد نے ایم ایل اے چوہدری شہزاد محمود سے ملاقات کی بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا وفد میںمسلم لیگی رہنما خواجہ جانداد،گل حسن عباسی،خواجہ بشیر ،راجہ نذیر،جعفر عباسی،خواجہ غلام حسن ،چوہدری غلام نبی ،راجہ عبدالغفور،راجہ بشیر،محمد سلیم مغل،محمد بشیر مغل،اوردیگر بھی موجود تھے تمام کارکنان نے ایم ایل اے کا شکریہ ادا کیا ۔

کہ پہلی بار حلقہ لچھراٹ یونین کونسل پنجگراں 2کروڑ70لاکھ کے فنڈز دے کر عوام کے دل جیت لیئے ایم ایل اے کے شاندار تعمیر وترقی کے فنڈز کی وافر مقدار میںفراہمی مدتوں تک یاد رکھی جائیں گی ۔لچھراٹ کے عوام خصوصاً مسلم لیگی کارکن دامے درمے سخنے چوہدری شہزاد کے ساتھ ہیں چوہدری شہزاد محمود حلقہ 2لچھراٹ کیلئے ایم ایل اے ہیں جو عوام کے اعتماد پر اتررہے ہیں کارکن بھی ان سے مطمئن ہیں۔مسلم لیگ ن لچھراٹ چوہدری شہزاد محمود کے خلاف ہونے والی سازشوں کو ناکام بنانے میں ہر اول دستہ ثابت ہوگی اپنے ایم ایل اے کی کردارکشی کا منہ توڑ جواب دیں گے۔