اسلام ایک امن پسند مذہت ہے ،ْ قونصلیٹ جنرل آف پاکستان مانچسٹر کے زیر اہتمام محفل میلاد کا انعقاد سے مقررین کا خطاب

نبی ؐ پوری عالم انسانیت کیلئے رحمت العالمین ہیں ،ْصرف حضور ؐ کی سیرت پر عمل کر نے والا کامیاب ہوگا ،ْقونصل جنرل آف پاکستان مانچسٹر ہمارے نبی ؐ نے معاشرے میں عدل انصاف قائم کر نے کیلئے عظیم مثالیں پیش کیں ،ْ غیر مسلم بھی آپ ؐ کے پاس مقدمات لیکر آتے تھے ،ْ عامر آفتاب قریشی

اتوار 17 دسمبر 2017 15:11

مانچسٹر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2017ء) قونصل جنرل آف پاکستان مانچسٹر عامر آفتاب قریشی نے کہا ہے کہ ہمارے نبی ؐ کو پوری عالم انسانیت کیلئے رحمت العالمین بنا کر بھیجا گیا لیکن کامیاب صرف وہی ہوگا جو حضور ؐ کی سیرت مبارک پر عمل کریگا ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے قونصلیٹ جنرل آف پاکستان مانچسٹر کے زیر اہتمام محفل میلاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہا کہ حضور ؐ کا اسوہ حسنہ زندگی کے ہر شعبے میں ہماری رہنمائی کرتا ہے کہ ہم زندگی کے ہر شعبے میں توکل اللہ کرتے ہوئے کامیاب ہوسکتے ہیں ۔

قونصل جنرل نے کہاکہ جس طرح حضور ؐ کی ذات مبارک اپنی تعلیمات کا عملی نمونہ ہے اسی طرح آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم آپ ؐ کے طرز عمل اور تعلیمات پر عمل کر تے ہوئے نہ صرف معاشرے میں مثبت کر دارادا کریں بلکہ برطانیہ جہاں ہر مذہت اور کلچرل کے لوگ آباد ہیں وہاں اپنے ملک اور قوم کا نام روشن کریں ۔

(جاری ہے)

قونصل جنرل نے کہاکہ ہمارے نبی ؐ نے معاشرے میں عدل انصاف قائم کر نے کیلئے عظیم مثالیں پیش کیں یہاں تک کہ غیر مسلم بھی آپ ؐ کے عدل و انصاف کے قائل ہونے کی وجہ سے اپنے مقدمات آپ کے پاس لے کر آتے تھے ۔

مذہبی سکالر صاحبزادہ تسلیم اختر صابری نے قونصلیٹ جنرل آف پاکستان مانچسٹر کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے قونصلیٹ جنرل کے زیر اہتمام محل میلاد کا انعقاد ایک انتہائی عظیم کام ہے ،ْاللہ تعالیٰ اسے قبول کرے اور حکومت پاکستان کو اپنی سرپرستی میں تمام غیر ملکی سفارتخانوں میں اس کا اہتمام کر نے کی توثیق عطا فرمائے ۔مذہبی سکالر مولانا شاہ جہان مدنی نے کہاکہ اسلام ایک امن پسند مذہت ہے اور ہمارے نبی ؐ نے ہمیشہ امن اور محبت کی تعلیم دی ۔

محفل میلاد کی اس تقریب میں پاکستان آئے ہوئے نامور نعت خواں قمر شہباز آفریدی ،ْ قاری شاہد محمود کے علاوہ حسن رضا ،ْ مس فاخرہ ،ْ عبد الحکیم ،ْ ڈاکٹر پرواز کے علاوہ دیگر نے حضور ؐ پر عقیدت کے پھول نچھاور کئے ۔تقریب کی نظامت کمیونٹی ویلفیئر قونصلر فضا نیازی جبکہ تلاوت قرآن پاک قاری جاوید اختر خطیب مرکزی مسجد وکٹوریہ پارک مانچسٹر نے کی ۔تقریب میں مانچسٹر اور گردو نواح کے دینے والی پاکستانی کمیونٹی نے بڑے پیمانے پر شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :