قومی اسمبلی اور سینٹ کے اجلاس دو روز کے وقفہ کے بعد (آج)سے دوبارہ شروع ہوں گے

حلقہ بندیوں کے بل کو 19دسمبر میں سینٹ میں پیش کئے جانے کا امکان

اتوار 17 دسمبر 2017 15:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2017ء) قومی اسمبلی اور سینٹ کے اجلاس دو روز کے وقفہ کے بعد (آج) پیر سے دوبارہ شروع ہوں گے ،ْقومی اسمبلی کا اجلاس شام 4بجے سپیکر سردار ایاز صادق کی سربراہی میں ہوگا جس میں معمول کا ایجنڈا نمٹایا جائے گا۔سینٹ کا اجلاس سہ پہر 3بجے چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی کی صدارت میں ہوگا ، سینٹ کے اجلاس میں نجی کارروائی کا دن ہوگا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت جمعہ کو ہونے والے اجلاس میں حلقہ بندیوں کے بل کو 19دسمبر میں سینٹ میں پیش کئے جانے کا فیصلہ کیا گیا تھاذرائع کے مطابق وزیراعظم کی سربراہی میں ہونے والے اس اہم اجلاس میں حلقہ بندیوں کے بل ،ْ فاٹا اصلاحات بل اور مردم شماری پر اپوزیشن کے تحفظات پر بات چیت کی گئی تھی ۔ اجلاس میں کہا گیا تھا کہ جیسے ہی حلقہ بندیوں کا بل 19 دسمبر کو سینیٹ سے منظور ہوگا اس کے بعد الیکشن شیڈول کا اعلان کردیا جائے گا اور الیکشن وقت پر ہی ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :