الیکشن کمیشن ،ْ (آج)این اے 63، این اے 120اور این ای163 میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس کی سماعت ہوگی

اتوار 17 دسمبر 2017 15:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2017ء) الیکشن کمیشن میں (آج)پیر کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 63جہلم ، این اے 120لاہوراور این ای163ساہیوال میں تحریک انصاف کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس کی سماعت ہوگی۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ این اے 120میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کیپٹن (ر) محمد صفدر،میاں محمود الرشید، سیف الملوک کھوکھر،پرویز رشید، طلال چوہدری،شائستہ پرویز ملک اور دیگر کے خلافضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس کی سماعت بھی ہوگی ۔