وزیر داخلہ احسن اقبال کی کوئٹہ میں چرچ پر حملے کی مذمت

ملک دشمن عناصر پاکستان میں بدامنی اور انتشار پھیلانا چاہتے ہیں ،ْاحسن اقبال

اتوار 17 دسمبر 2017 15:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2017ء) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کوئٹہ میں چرچ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چرچ کو نشانہ بنانے کا واقعہ بزدلانہ اور افسوسناک ہے۔

(جاری ہے)

ایک جاری بیان میںانہوںنے کہا کہ ملک دشمن عناصر پاکستان میں بدامنی اور انتشار پھیلانا چاہتے ہیں، اسلام ہمیں دیگر مذہبی عبادت گاہوں کا احترام سکھاتا ہے۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ پاکستان میں اقلیتوں کو مذہبی آزادی کا تحفظ دینا پوری قوم کا فرض ہے، انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردوں سے جنگ ان کے مکمل خاتمے تک جاری رہے گی۔