دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل کی کوئٹہ میں چرچ پر حملے کی شدید مذمت

ْبزدلانہ حملوں سے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے حوصلے پست نہیں ہوسکتے ،ْ ترجمان دفتر خارجہ

اتوار 17 دسمبر 2017 15:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2017ء) دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کوئٹہ میں چرچ پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بزدلانہ حملوں سے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے حوصلے پست نہیں ہوسکتے۔

(جاری ہے)

دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں زرغون روڈ پر ہونے والے دہشت گردی کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان بزدلانہ حملوں سے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے حوصلے پست نہیں ہوسکتے۔