کوئٹہ ،ْ چرچ پر حملے کے بعد ایف سی ،پولیس ،اے ٹی ایف اور دیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی

اتوار 17 دسمبر 2017 15:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2017ء) کوئٹہ میں چرچ پر خود کش حملے اورفائرنگ کے واقعہ کے بعد فرنٹیر کور ،پولیس ،اے ٹی ایف اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارو ں کی بھاری نفری موقع پرپہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لیکر زخمیوں اور نعشوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ چرچ میں موجود 400سے زائد خواتین بچوں اور بوڑھوں کو ریسکیو کیا گیا۔

(جاری ہے)

واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے زرغون روڈ کو ہر قسم کی آمدورفت کیلئے بند کردیا اور کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو چرچ کی طرف جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔

متعلقہ عنوان :