Live Updates

تحریک انصاف نے ناکام جلسے منعقد کرکے نئے ریکارڈ قائم کئے ہیں ‘آزاد علی تبسم

عمران خان خالی کرسیوں سے خطاب کرکے خوش ہوتے ہیں ، پنجاب میں تو عوام پی ٹی آئی پر مسلسل عدم اعتماد کا اظہار کررہے ہیں

اتوار 17 دسمبر 2017 14:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2017ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم نے کہا ہے کہ اوکاڑہ میں بھی عمران خان ناکام ہوئے ، تحریک انصاف نے ناکام جلسے منعقد کرکے نئے ریکارڈ قائم کئے ہیں ، عمران خان خالی کرسیوں سے خطاب کرکے خوش ہوتے ہیں ، پنجاب میں تو عوام تحریک انصاف پر مسلسل عدم اعتماد کا اظہار کررہے ہیں۔

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ اب الزام تراشی اورافراتفری کی منفی سیاست اپنی موت آپ مر چکی ہے ۔ مسلم لیگ ن کی قیادت میں عوام کی بے لوث خدمت کے سفر کو دیانت اورامانت کے ساتھ آگے بڑھایا گیاہے اوررکاوٹوںومشکلات کے باوجودترقیاتی منصوبے اوربجلی کے پراجیکٹس رفتار اور معیار سے مکمل کیے گئے ہیں جس کی پاکستان کی 70سالہ تاریخ میں کوئی دوسری مثال نہیں ملتی ۔

(جاری ہے)

شکست خوردہ عناصر نے ذاتی مفادات کی خاطر عوام کی ترقی اور خوشحالی کے پروگراموں میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کی اور عمران خان کے د ھرنے ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے خلاف ناپاک سازش تھی۔دھرنوں کا دھڑن تختہ ہوا تو لاک ڈاؤن کے ذریعے نئی سازش تیار کی گئی۔ خدا تعالیٰ کے فضل و کرم اور عوام کی حمایت سے دھرنوں کی طرح لاک ڈاؤن بھی ناکام رہا۔ عمران خان جمہوری نظام کے خلاف مسلسل سازشیں کرتے رہے لیکن ان کی کوئی سازش کامیاب نہیںہوسکی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات