سپیکر قومی اسمبلی اور ڈپٹی سپیکر کی کوئٹہ میں چرچ پر دہشتگردانہ حملہ کی شدید مذمت

اتوار 17 دسمبر 2017 14:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2017ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے کوئٹہ میں چرچ پر دہشتگردی کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حملے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اتوار کو یہاں جاری بیان میں دونوں رہنمائوں نے اسے بربریت اور دہشتگردی کا شرم ناک واقعہ قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی سرگرمیوں میں ملوث عناصر انسانیت اور ملک کے دشمن ہیں۔ انہوں نے غمزدہ خاندانوں سے افسوس اور ہمدردی کا اظہار کیا جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ۔