وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی کوئٹہ میں گرجا گھر پر حملے کی شدید مذمت

دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم متحد اور اس عفریت کا مقابلہ کرنے کیلئے پرعزم ہے ، وزیراعظم

اتوار 17 دسمبر 2017 14:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2017ء) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کوئٹہ میں گرجا گھر پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم متحد اور اس عفریت کا مقابلہ کرنے کیلئے پرعزم ہے ۔

(جاری ہے)

اتوار کو یہاں جاری بیان میں وزیر اعظم نے بروقت کارروائی پر سکیورٹی اداروں کی کارکردگی کی تعریف کی ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ کوئٹہ میں گرجا گھرپر حملہ قابل مذمت ہے ۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم متحد اور ہم اس عفریت کا مقابلہ کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ وزیر اعظم نے متاثرین سے ہمد ردی کا اظہار کیااور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ۔