محکمہ زراعت کے زیر اہتمام پہلی دو روزہ ہارٹی ایکسپو 13جنوری سے شروع ہوگی

اتوار 17 دسمبر 2017 14:40

لاہور۔17 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2017ء)محکمہ زراعت کے زیر اہتمام پہلی دو روزہ ہارٹی ایکسپو 13جنوری سے ایکسپو سنٹر جوہر ٹائون لاہور میں شروع ہو گی۔

(جاری ہے)

ہارٹی ایکسپو میں پھلوں،سبزیوں اوران سے بنی مصنوعات کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کیا جائے گا۔ محکمہ زراعت کے ترجمان نے بتایاکہ ہار ٹیکلچرکے شعبے سے وابستہ کاشتکار،ایکسپو ر ٹرز،امپورٹرز اورکمپنیاں اپنی مصنوعات اس نمائش کیلئے پیش کر سکیں گی۔