محکمہ زراعت پنجاب نے مونگ اور ماش کے رواں سال کے پیداواری منصوبے کی منظوری دیدی

اتوار 17 دسمبر 2017 14:40

لاہور۔17 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2017ء) محکمہ زراعت پنجاب نے صوبے میں مونگ اور ماش کے رواں سال کے پیداواری منصوبے کی منظوری دے دی۔منصوبے کے مطا بق کاشتکاروں سے کہا گیا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ رقبے پر مونگ و ماش کی کاشت یقینی بنائیں۔حکام کے مطابق دالوں میں تقریباً 20 سی24فیصد پروٹین موجود ہوتی ہے جو انسانی غذا کا اہم جزوہے۔

(جاری ہے)

ما ہر ین مونگ اور ماش کی دالوں کی ایسی نئی اقسام وضع کرنے پر کام کرر ہے ہیں جوفی ایکڑ زیادہ پیداواری صلاحیت کے ساتھ خشک سالی کا بہتر مقابلہ کرسکیںگی۔ کاشتکاروں کو دالوں کی کاشت کی طرف راغب کرنے کے لیے معیاری بیج کی فراہمی کے ساتھ مارکیٹنگ کے مسائل کو حل کرنا بھی انتہائی ضروری ہے۔جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے دالوں کی پیداوار میں خود کفالت اوردالوں کی درآمد پر خرچ ہونے والے کثیر زرمبادلہ کی بچت ممکن ہوگی۔

متعلقہ عنوان :