برطانیہ میں تین روز میں مزید برفباری کی پیش گوئی،درجہ حرارت منفی چھ ریکارڈ

سکاٹ لینڈ میں طوفان ڈائلن کے زیر اثر بارش اور ستر میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلے گی،محکمہ موسمیات

اتوار 17 دسمبر 2017 14:20

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2017ء) برطانیہ کے موسم کے نرالے رنگ ہیں، کہیں طوفانی بارش کی پیش گوئی اور کہیں برفباری کی امید ظاہر کی جا رہی ہے ادھر سکاٹ لینڈ میں طوفان ڈائلن کے زیر اثر بارش اور ستر میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلے گی،میڈیارپورٹس کے مطابق برطانیہ کے محکمہ موسمیات نے اگلے تین دن بارش اور برف باری کی پیش گوئی کر دی، ملک کے مشرقی حصوں، ویلز، شمالی آئرلینڈ میں اس ویک اینڈ پر مزید برف پڑنے کی توقع ہے۔

(جاری ہے)

دارالحکومت لندن سمیت بیشتر حصوں میں سردی کی شدید لہر جاری ہے۔ درجہ حرات منفی چھ سینٹی گریڈ تک گرنے سے معمولات زندگی میں رخنہ پڑ گیا ہے۔ ادھر سکاٹ لینڈ میں طوفان ڈائلن کے زیر اثر بارش اور ستر میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلے گی۔