ملتان‘ نیوجوڈیشل کمپلیکس منتقلی کیخلاف وکلاء کا دھرناچوتھے روز بھی جاری

احتجاجی وکلا ء کادھرنے میں ناشتہ ‘نان چنے کھائے اور گرمام گرم چائے پی کر خوب نعرے بازی کی

اتوار 17 دسمبر 2017 14:13

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 دسمبر2017ء) ملتان میں عدالتوں کی نیوجوڈیشل کمپلیکس منتقلی کیخلاف وکلاء کی ہڑتال احتجاج اور دھرنا اتوار کو چوتھے بھی روز بھی جاری رہا۔وکلاء مطالبات منظوری تک دھرنا جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہیں۔ہائیکورٹ بارعدالتیں نیو جوڈیشل کمپلیکس میں رکھنے کا اصرارکرہی ہے لیکن وکلاء عدالتوں کو واپس پرانی کچہری میں لانے پر بضد ہیں۔

(جاری ہے)

شدید سردی کی پرواہ کئے بغیر وکلاء کا کچہری چوک پردھرنا اتوار کو چوتھے روز بھی جاری ہے،دھرنے میں شریک وکلاء کا کہنا ہے کہ وہ سہولیات سے عاری نیو جوڈیشل کمپلیکس میں نہیں جائیں گے جب تک جوڈیشل کمپلیکس میں وکلاء چیمبرز تعمیر نہیں کئے جاتے اور دیگر سہولیات فراہم نہیں کی جاتیں عدالتوں کو واپس کچہری میں منتقل کیا جائے۔احتجاجی وکلا ء نے دھرنے میں ناشتہ کیا، نان چنے کھائے اور گرمام گرم چائے پی کر خوب نعرے بازی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ وکلاء کو گرفتاریوں سے ڈرایا نہیں جاسکتا،مطالبات کی منظوری تک احتجاج اور دھرنا جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :