کوئی مذہب عبادت گاہوں پر حملے کی اجازت نہیں دیتا‘ بزدلانہ حملے سے دہشتگردی کیخلاف عزم کو متزلزل نہیں کیا جاسکتا

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کی کوئٹہ کے چرچ پر حملے کی مذمت

اتوار 17 دسمبر 2017 14:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 دسمبر2017ء) ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ چرچ پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں‘ بزدلانہ حملے سے دہشت گردی کے خلاف ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کیا جاسکتا۔

(جاری ہے)

اتوار کو ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کوئٹہ چرچ پر خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ چرچ پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں بزدلانہ حملے سے دہشت گردی کے خلاف ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کیا جاسکتا۔ کوئی مذہب بھی مذہبی عبادت گاہوں پر حملے کی اجازت نہیں دیتا۔

متعلقہ عنوان :