چرچ کو نشانہ بنانے کا واقعہ بزدلانہ اور افسوسناک ہے‘ دہشت گردوں سے جنگ ان کے مکمل خاتمے تک جاری رہے گی‘ ملک دشمن عناصر پاکستان میں بدامنی اور انتشار پھیلانا چاہتے ہیں

وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی کوئٹہ میں چرچ پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت

اتوار 17 دسمبر 2017 14:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 دسمبر2017ء) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ چرچ کو نشانہ بنانے کا واقعہ بزدلانہ اور افسوسناک ہے‘ دہشت گردوں سے جنگ ان کے مکمل خاتمے تک جاری رہے گی‘ ملک دشمن عناصر پاکستان میں بدامنی اور انتشار پھیلانا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

اتوار کو کوئٹہ میں چرچ پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چرچ کو نشانہ بنانے کا واقعہ بزدلانہ اور افسوسناک ہے۔ ملک دسمن عناصر پاکستان میں بدامنی اور انتشار پھیلانا چاہتے ہیں۔ اسلام ہمیں دہگر مذہبی عبادت گاہوں کا احترام سکھاتا ہے دہشت گردوں سے جنگ ان کے مکمل خاتمے تک جاری رہے گی۔