بھارتی جاسوس کلبھوشن جادیو کی والدہ اور بیوی کے ویزے کی درخواست پاکستان کو موصول

کلبھوشن کی والدہ اور بیوی کی درخواستیں انسانی بنیادوں پر ویزے کیلئے ملی ہیں ،ْ ترجمان دفتر خارجہ

اتوار 17 دسمبر 2017 14:10

بھارتی جاسوس کلبھوشن جادیو کی والدہ اور بیوی کے ویزے کی درخواست پاکستان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2017ء) بھارتی جاسوس کلبھوشن جادیو کی والدہ اور بیوی کے ویزے کی درخواست پاکستان کو موصول ہوگئیں۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ نے کلبھوشن جادیو کی والدہ اور بیوی درخواستیں ملنے کی تصدیق کی اور کہا کہ ان کی پروسیسنگ کی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کلبھوشن کی والدہ اور بیوی کی درخواستیں انسانی بنیادوں پر ویزے کیلئے ملی ہیں۔