ملتان ،ْ نیو جوڈیشل کمپلیکس میں ہنگامہ آرائی کے الزام میں گرفتار 21 وکلا کی رہائی کیلئے وکیلوں کی جانب سے چوتھے روز بھی دھرنا

دھرنا تب تک جاری رہے گا جب تک کچہری کو واپس پرانی کچہری میں منتقل نہیں کردیا جاتا ،ْوکلاء کا موقف

اتوار 17 دسمبر 2017 14:10

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2017ء) نیو جوڈیشل کمپلیکس میں ہنگامہ آرائی کے الزام میں گرفتار 21 وکلا کی رہائی کیلئے وکیلوں کی جانب سے چوتھے روز بھی دھرنا جاری رہا ملتان میں نیو جوڈیشل کمپلیکس میں ہنگامہ آرائی کے بعد وکلاء کی گرفتاریوں اور ان پر دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج کئے جانے پر ساتھی وکلاء نے چوک کچہری پر دھرنا دے رکھا ہے۔

(جاری ہے)

چار روز سے جاری دھرنا دینے والے وکلا کا کہنا ہے کہ یہ دھرنا تب تک جاری رہے گا جب تک کچہری کو واپس پرانی کچہری میں منتقل نہیں کردیا جاتا۔ مظاہرین نے کہا کہ وہ پر عزم ہیں اور 21 ساتھی وکلاء کی رہائی تک کسی مصلحت کا شکار نہیں ہوں گے اور جب تک گرفتار افراد کو رہا اور دہشت گردی کے مقدمات ختم نہیں کردئیے جاتے، اس وقت تک دھرنا جاری رہے گا۔وکلاء نے کہا کہ وہ سخت سردی میں رات اور دن چوک کچہری پر گزار رہے ہیں لیکن اب تک کسی نے ان سے رابطہ نہیں کیا جس سے حکومت کی بے حسی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :