اساتذہ کیلئے قائدانہ صلاحیتوں کے اصول کے موضوع پر دو روزہ ورکشاپ (آج) شروع ہو گی

اتوار 17 دسمبر 2017 13:53

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2017ء) یونیورسٹی آف ہری پور کی سپیکم سوسائٹی کی جانب سے اساتذہ کیلئے قائدانہ صلاحیتوں کے اصول کے موضوع پر دو روزہ ورکشاپ (آج) سوموار کو شروع ہو گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف ہری پور کی سپیکم سوسائٹی کی جانب سے سکول اور کالج کے اساتذہ کیلئے قائدانہ صلاحیتوں کے اصول کے موضوع پر ورکشاپ (آج) سوموار کو یونیورسٹی آف ہری پور میں شروع ہو گی جو دو روز تک جاری رہے گی جس میں اساتذہ کی تربیت کے حوالہ سے مختلف سرگرمیاں بھی شامل ہیں جبکہ اساتذہ کیلئے ورکشاپ کیلئے کوئی معاوضہ مقرر نہیں کیا گیا۔