کیپٹن (ر) صفد اور صالح محمد خان نے شوکت آباد کے عوام سے کئے گئے وعدوں کو عملی جامہ پہنا دیا ہے۔ جمیل الرحمن تنولی

اتوار 17 دسمبر 2017 13:53

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2017ء) رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر) صفد اور رکن صوبائی اسمبلی حاجی صالح محمد خان نے یونین کونسل شوکت آباد کے عوام سے کئے ہوئے وعدوں کو عملی جامہ پہنا دیا ہے، عوامی طاقت، ووٹ اور کارکردگی کی بنیاد پر مسلم لیگ (ن) آئندہ انتخابات میں کلین سویپ کر ے گی۔ ان خیالات کا اظہار ممبر ضلع کونسل جمیل الرحمن تنو لی نے جاگیر افضل کے دونوں پلوں کی پختگی کا کام شروع کر نے کے بعد یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر جاگیر افضل کے معززین، سیاسی و سما جی شخصیات، بلدیاتی نمائندوں سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ جمیل الرحمن تنولی نے کہا کہ انہیں اس بات پر فخر اور خوشی محسوس ہوتی ہے کہ ہمارے ایم پی اے نے جو وعدے کئے وہ پورے کر دکھائے، یونین کونسل شوکت آباد کے غیور اور غیرت مند بھائی عرصہ 30 سال سے ضرورت زندگی کی بنیادی سہولتوں سے محروم تھے جو حاجی صالح محمد خان کی صورت میں ایک میسحا بنا کر الله نے عوامی خدمت کیلئے بھیجا اور انہوں نے عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر کے عوام کے خوابوں کو زندہ تعبیر کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صالح محمد خان نے نہ صرف پی کے 55 بلکہ یونین کونسل شوکت آباد کے رہائشیوں کو بھی ٹرانسفارمر اور بجلی کے کھمبے مطوبہ تعداد میں مہیا کروائے ۔