ایبٹ آباد ، 16 سالہ نامعلوم لڑکی کی بوری بند نعش برآمد، پولیس نے قاتلوں اور ورثاء کی تلاش شروع کر دی

اتوار 17 دسمبر 2017 13:52

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2017ء) پولیس نے 16 سالہ نامعلوم لڑکی کی بوری بند نعش برآمد ہونے پر قاتلوں اور ورثاء کی تلاش شروع کر دی۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں تھانہ مانگل کے ایس ایچ او شہریارخان نے صحافیوں کو بتایا کہ گذشتہ روز دن 11 بجے ہمیں مقامی لوگوں نے اطلاع دی کہ مانگل کے قریب نکہ پانی پل کے نیچے ایک بوری بند نعش پڑی ہوئی ہے جس پر وہ پولیس کی نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے تو ایک 16 سالہ نامعلوم لڑکی کی قتل شدہ نعش بوری میں بند پڑی تھی، ہم نے نعش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے اسے ایوب ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا۔

مقتول لڑکی کی شناخت نہیں ہوسکی ہے تاہم شکل و صورت اور حلیہ سے یہ لڑکی کسی غریب خاندان کی لگتی ہے۔ نعش کی حالت سے یہی انداز ہ ہے کہ اس لڑکی کو جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب قتل کر کے پھینکا گیا ہے۔ لڑکی کی نعش کا پوسٹ مارٹم کرا لیا گیا اور اس کے ورثاء کی تلاش جاری ہے۔ تھانہ مانگل میں قتل کا مقدمہ درج کر کے پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :