کراچی‘ پولیس موبائل اور ٹرالر میں تصادم‘11اہلکار زخمی

اتوار 17 دسمبر 2017 13:52

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 دسمبر2017ء) کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں ٹرالر اور پولیس موبائل میں تصادم۔ حادثے میں 11اہلکار زخمی ہوگئے۔ جنہیں جناح اسپتال منتقل کردیاگیا۔ پولیس نے حادثے کے ذمہ دار ٹرالر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس اہلکار رزاق آباد ٹریننگ سینٹر جارہے تھے کہ مخالف سمت سے آنیوالا ٹرالر ٹرک سے ٹکرا گیا۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی راؤ انوار نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس ٹرک میں 30 سے 35 اہلکار رزاق آباد ٹریننگ سینٹر جا رہے۔ ٹرک کے ساتھ حفاظت کے لیئے ساتھ چلنے والی موبائل اور ٹرالر میں تصادم ہو گیا جس کے نتیجے میں 6 اہلکار زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیئے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے۔ ٹرالر ڈرائیور خلاف قانون مخالف سمت سے آ رہا تھا۔

متعلقہ عنوان :