پانی کا بحران ارسا نے خطے کی گھنٹی بجادی

ہنگامی بنیادوں پر نئے آبی ذخائر کی تعمیر کیلئے سفارش ‘مرمت کیلئے چشمہ بیراج بھی ایک ماہ کیلئے بند

اتوار 17 دسمبر 2017 13:52

پانی کا بحران ارسا نے خطے کی گھنٹی بجادی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 دسمبر2017ء) پانی کا بحران ارسا نے خطے کی گھنٹی بجادی،ہنگامی بنیادوں پر نئے آبی ذخائر کی تعمیر کیلئے سفارش کر دی،مرمت کیلئے چشمہ بیراج بھی ایک ماہ کیلئے بند ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو حاصل دستاویزات کے مطابق آبپاشی سمیت دیگر امور کیلئے پانی کی دستیابی کے حوالے سے ارسا نے ایک بار پھر خطے کی گھنٹی بجادی ہے،چیئرمین ارسا کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں حکومت سے نئے آبی ذخائر کی تعمیر کی سفارش کر دی ہے ارسا نے دریائے جہلم میں روہتاس ڈیم کی فوری تعمیر پر زور دیا ہے تاکہ منگلا کے علاوہ بھی دریائے جہلم پر پانی ذخیرہ کرنے کے لئے ڈیم موجود ہو،جبکہ ریت اور مٹی کے بھرنے کے باعث منگلا ڈیم کا ڈیڈ لیول دس فٹ بڑھا دیا گیاے دس فٹ تک پانی ناقابل استعمال ہو گا اسکے علاوہ ارسا کے مطابق تربیلا ڈیم میں بھی ریٹ اور مٹی جمع ہو رہی ہے ،اجلاس میں چشمہ بیراج کو ایک ماہ کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ اسکی مرمت کا کام بروقت مکمل کیا جا سکے اور ہنگامی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے آبپاشی کیلئے جلد چشمہ جہلم لنک کینال کھولنے کا بھی فیصلہ ہو گیا ہے

متعلقہ عنوان :