چوہدری غلام عباس کی کی خدمات مدتوں یاد رہیں گی‘رہنماء مسلم کانفرنس سمعیہ ساجد راجہ

قائد ملت رئیس الاھرار چوہدری غلام عباسؒ نے جس منزل کا تعین کیا اس کی تکمیل تک کشمیری قوم اپنی جدوجہد جاری رکھے گی

اتوار 17 دسمبر 2017 13:31

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2017ء)مسلم کانفرنس سوشل میڈیا ونگ کی مرکزی چیئر پرسن و سابق اُمیدوار اسمبلی سمعیہ ساجد راجہ نے کہا ہے کہ چوہدری غلام عباس کی کی خدمات مدتوں یاد رہیں گی چوہدری غلام عباس مرحوم مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان تحریک آزادکشمیر کے وہ عظیم قائد تھے جنہو ں نے شمع آزادی کے پروانے کے لیے ہمیشہ لازوال کردار ادا کیا ۔

قائد ملت رئیس الاھرار چوہدری غلام عباسؒ نے جس منزل کا تعین کیا اس کی تکمیل تک کشمیری قوم اپنی جدوجہد جاری رکھے گی رئیس الاحرار چوہدری غلام عباس ؒ کی برسی بھرپور عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی ، رئیس الاحرار قائد ملت چوہدری غلام عباس ؒ الحاق پاکستان کے داعی تھے جنہوں نے مقبوضہ کشمیر سے پاکستان کے الحاق کیلئے اپنی گراں قدر خدمات سرانجام دی ان کی جدوجہد تحریک آزادی کشمیر کی تاریخ میں سنہری حروف میں درج ہوگی ،ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

سمعیہ ساجد راجہ نے کہا کہ رئیس الاحرار چوہدری غلام عباس مرحوم و مغفور تحریک آزادی کشمیر کے اولین قافلے کے سرخیل تھے جنہوں نے جدوجہد آزادی کشمیر کیلئے لازوال جدوجہد اور اعلیٰ کردار کا مظاہرہ کیا ، چوہدری غلام عباس فکری و نظریاتی طور پر نظریہ پاکستان کے زبردست حامیوں میں سے تھے ، انہوںپاکستان سے بے پناہ محبت اور عقیدت تھی ، انہوں نے کہا کہ چوہدری غلام عباس مرحوم کی خدمات مدتوں یاد رہیں گی ، چوہدری غلام عباس مرحوم ، مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان تحریک آزادی کشمیر کے وہ عظیم قائدین تھے جنہوں نے شمع آزادی کے پروانے کیلئے ہمیشہ لازوال کردارادا کیا ۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ جیسے عظیم نظریہ اور قائداعظم محمد علی جناح ؒ کے فکر و فلسفہ کو اپنا منشور بنا کر جموں وکشمیر کی تحریک آزادی میں اہم کردار ادا کیا-