پریمیر کرکٹ لیگ کے پانچویں رائونڈ میں فاطمہ گروپ ،جاز ،ڈیسکون اورہنڈا کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچز جیت لئے

اتوار 17 دسمبر 2017 13:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2017ء) کارپوریٹ سیکٹر کے آٹھ کلبز کی جاری پریمیر کرکٹ لیگ کے پانچویں رائونڈ میں فاطمہ گروپ ،جاز ،ڈیسکون اورہنڈا کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچز جیت لئے ۔پہلے میچ میں فا طمہ گروپ نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا اور6وکٹوں کے نقصان سے 135رنز کا ہدف دیا ۔نیسپاک کی ٹیم ہد ف کے تعاقب میں مقرر ہ اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پرصرف 128 رنز بنا سکی اور فاطمہ گروپ نے میچ 7رنز سے جیت لیا ۔

فاتح ٹیم کے سید تبریز کو بہترین کارکردگی پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا ۔دوسرے میچ میں جاز اور آئی سی آئی کی ٹیمیں مد مقابل تھیں جس میںآئی سی آئی نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا اور18 اوورز میں پوری ٹیم صرف 97رنزبنا کر پویلین واپس لوٹ گئی ۔

(جاری ہے)

جاز کی ٹیم نی 12.4اورز میںتین وکٹوںکے نقصان پر مطلوبہ ہدف حاصل کر لیا ۔جاز کے اعجاز بلوچ مین آف دی میچ قرار پائے ۔

تیسرے میچ میں ڈیسکون نے تھری ڈی ایم ایس کی ٹیم کو پانچ وکٹوں سے پچھاڑ دیا ۔تھری ڈی ایم ایس کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا جو درست ثابت نہ ہو سکا ۔تھری ڈی ایم ایس کی ٹیم نے مقررہ اوورز میں147 رنز بنائے ۔ ڈیسکون کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مطلوبہ ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا ۔ فاتح ٹیم کے سید مجاہد علی کو بہترین کارکردگی پر مین آف دی میچ کا ایوارڈدیا گیا ۔

چوتھے میچ میںہنڈا اور اکزونوبل کی ٹیمیں مد مقابل تھیں ۔اکزونوبل نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا اوراس کی پوری ٹیم 14.1اوورز میں صرف 92 رنز پویلین واپس لوٹ گئی۔ہنڈا نے 12.1 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصا ن پر مطلوبہ ہدف حاصل کر لیا ۔فاتح ٹیم کے عرفان حسین کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :