Live Updates

شریف فیملی ملکی اداروں کو اپنے تا بع دیکھنا چاہتی ہے‘ڈاکٹر شاہد صدیق

سپر یم کور ٹ کا عمران خان کے حق میں فیصلہ ن لیگ کوہضم نہیں ہورہا ہے‘رہنما تحریک انصا ف

اتوار 17 دسمبر 2017 13:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2017ء) تحریک انصاف پنجا ب کے سر براہ میڈیا سیل ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ سپر یم کور ٹ کا عمران خان کے حق میں فیصلہ ن لیگ کوہضم نہیں ہورہا ہے وہ چائے کی پیا لی میں طو فان بر پا کر نے کی بھو نڈی کو شش کررہے ہیں ،عمرا ن خان کے بارے میں صا د ق اور امین کے الفا ظ پر پوری قوم متفق ہے ۔ان خیا لا ت کااظہار انہو ں نے پار ٹی کارکنو ں سے گفتگوکر تے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ 2018ء کے انتخا با ت میں (ن) لیگ کو اپنی شکست نظر آ رہی ہے اسی لیے وہ ادارو ں پر تنقید کرکے سیا ست میں زندہ رہنے کی ناکام کو شش کررہی ہے نواز شریف اس با ت کو یا د رکھیں ملک میں انصا ف کے دوتر ازو ں نہیں بلکہ عدلیہ اب آزاد فیصلے کررہی ہے جب انصا ف ہو گا تو ملک لو ٹنے والے مجرم ہی ٹھہر یں گے ۔انہو ں نے مز ید کہا تحریک انصا ف کی مقبو لیت واضح کررہی ہے کہ آ ئندہ انتخا با ت میں چاروں صو بو ں سمیت و فا ق میں بھی پی ٹی آئی حکومت بنائے گی تحریک انصا ف کے جلسو ں میں عوام کی شرکت سے ن لیگ اور پیپلز پار ٹی کو اندازہ ہو جانا چاہیے کہ عوام انہیں مستر د کر چکی ہے ن لیگ کے در بایو ں کی ادارو ں پر تنقید سورج پر تھو کنے کے مترادف ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات