کوئٹہ میں چرچ پر 2 خودکش حملہ آوروں نے حملہ کیا، ایک مرکزی دروازے پر مارا گیا، وزیر داخلہ بلوچستان

اتوار 17 دسمبر 2017 13:19

کوئٹہ میں چرچ پر 2 خودکش حملہ آوروں نے حملہ کیا، ایک مرکزی دروازے پر ..
کوئٹہ (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔17دسمبر2017ء):وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے زرغون روڈ چرچ پر دہشت گرد حملے کی تصدیق کی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا کہ زرغون روڈ کے قریب چرچ پر 2 دہشتگروں نے حملہ کیا۔

(جاری ہے)

ایک خودکش حملہ آور کو سیکورٹی فورسز نے گیٹ پر مار گرایا جبکہ دوسرے خودکش حملہ آور نے خود نے عمارت میں دھماکے سے تباہ کر لیا۔ ابھی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق حملے میں5افراد جان بحق اور20سے زائد زخمی ہوئے ہیں ،زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ۔کوئٹہ پولیس نے تمام علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے ۔۔کوئٹہ کے تمام ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی ہے۔بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کر لیا گیا ہے