عروہ حسین اورفرحان سعید کا شادی کی پہلی سالگرہ پرفوٹو شوٹ وائرل

اتوار 17 دسمبر 2017 13:02

عروہ حسین اورفرحان سعید کا شادی کی پہلی سالگرہ پرفوٹو شوٹ وائرل
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 دسمبر2017ء) پاکستانی ماڈل ، اداکارہ اور وی جے عروہ حسین اوراداکار، گلوکاراورماڈل فرحان سعید آج اپنی شادی کی پہلی سالگرہ منا رہے ہیں۔ شوبزکی اس مشہور جوڑی نے شادی کی پہلی سالگرہ پر یادگار فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ انسٹاگرام پیج پر فرحان سعید نے عروہ کو بیمثال انداز میں شادی کی پہلی سالگرہ کی مبارکباد دی۔فرحان سعید نے لکھا کہ ایک سال گزرگیا لیکن تمہارے لیے میرا پیارروزبروز بڑھ رہا ہے۔ ہر اس چیز کیلئے شکریہ جو تم نے میرے لیے اور ہمارے لیے کی۔ میں تم سے وعدہ کرتا ہوں کہ ہمیشہ دل سے تمہیں چاہوں گا اور تمہاری حفاظت کروں گا‘‘۔

متعلقہ عنوان :