پنجاب میں تمام کھادیں وافر مقدار میں دستیاب ہیں ،کوئی قلت نہیں ‘ ترجمان محکمہ زراعت

اتوار 17 دسمبر 2017 13:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2017ء) محکمہ زراعت پنجاب نے کاشتکاروں کو مطلع کیا ہے کہ یوریا،ڈی اے پی اور دیگر تمام کھادیں پنجاب بھر میں وافر مقدار میں دستیاب ہیں اور کسی قسم کی کوئی قلت نہیں ہے۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ کی طر ف سے مشتہر کردہ کھادوںکی قیمتیںڈیلر حضرات کی دکانوں پر واضح طور پر آویزا ں کردی گئی ہیںلہٰذاکاشتکاران زائد قیمت ہر گز ادانہ کریں اور کھاد کی خریداری کی رسید ضرور حاصل کریں۔

متعلقہ عنوان :