اوپن یونیورسٹی میںمیڈیا کانفرنس 22دسمبر کو شروع ہوگی

الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا عہد حاضر کا اجتماعی تعلیم و تربیت کا سب سے موثر ذریعہ ثابت ہورہا ہے‘ڈاکٹر شاہد صدیقی

اتوار 17 دسمبر 2017 13:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2017ء) علامہ افبال اوپن یونیورسٹی میں "معاشرے میں میڈیا کے کردار"پر 2روزہ قومی کانفرنس 22۔دسمبر کوشروع ہوگی۔ملک کے نامور میڈیا اینکرز ،ْ وائس چانسلرز ،ْ پروفیسرز ،ْ ممتاز سکالرز ،ْ مشہور شخصیات اور معروف صحافی میڈیاکانفرنس میں شرکت کریں گے۔محققین ،ْ ماہرین تعلیم ،ْ پالیسی میکرز ،ْ سول سوسائٹی کے نمائندوں اور ملک بھر سے میڈیا سائنس کے معروف شخصیات کو ایک ساتھ بٹھانے کا پلیٹ فارم فراہم کرنا کانفرنس کا بنیادی مقصد ہے۔

کانفرنس کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ اوپن یونیورسٹی میڈیا کے ساتھ مل کر عام لوگوں میں اہم قومی مسائل کے بارے میں آگہی اور شعور بیدار کرنے کے لئے کوشش کرے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہتعلیم و تربیت کا بنیادی مقصد کسی بھی معاشرے کے مجموعی اذہان کی تربیت کرنا اور انہیں عہد حاضر کے تقاضوں سے نبردآزما ہونے کے قابل بنانا ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ فریضہ آج کے دور میں محض سکول ،ْ کالج انجام نہیں دے سکتے ہیں کیونکہ الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا عہد حاضر کا اجتماعی تعلیم و تربیت کا سب سے موثر ذریعہ ثابت ہورہا ہے۔ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ اب تعلیمی اداروں اور میڈیا کو معاشرے کی تعلیم و تربیت کے لئے مل کر کام کرنا ہوگا۔شعبہ ابلاغ عامہ کے چئیرمین ،ْ ڈاکٹر ثاقب ریاض کے مطابق وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی تعلیمی سرگرمیوں کے فروغ اور سماجی خدمات کے لئے میذیا کے ساتھ باہمی تعاون پر یقین رکھتے ہیں جس کے لئے یونیورسٹی میں میڈیا ڈائیلاگ سیریز اور میڈیا کانفرنسسز کا انعقاد جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :