محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن، درستگی کا پہلا مرحلہ مکمل

وطن واپسی پر این سی اے میں اپنے ایکشن پر کام کریں گے

اتوار 17 دسمبر 2017 12:42

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2017ء)آل راونڈر محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کی درستگی کا پہلا رائونڈ مکمل ہوگیا ہے ،ْوہ ماہرین سے بائولنگ ایکشن کے حوالے سے مشاورت کے بعد وطن واپس آئینگے ۔محمد حفیظ کو رواں سال سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں مشکوک بولنگ ایکشن پر رپورٹ کیا گیااور پھر ان کابائیو میکنکس ٹیسٹ بھی کلیئر نہیںہوا۔

(جاری ہے)

اس کے بعد پی سی بی نے حفیظ کو بولنگ ایکشن پر کام کرنے کیلئے انگلینڈ بھیجا،جہاںآل راونڈرکے بولنگ ایکشن کی درستگی کا اب پہلا رائونڈ مکمل ہوگیا ہے۔اس دوران پال ہیورن، اظہر محمود اور کارل کرو نے محمد حفیظ کے ساتھ کام کیا ،ْجبکہ حفیظ کا کہنا ہے کہ وہ 2 روزہ ری میڈیل کام کروانے پر تینوں کے مشکور ہیں اور وہ وطن واپسی پر این سی اے میں اپنے ایکشن پر کام کریں گے۔