زمبابوے کی کرکٹ ٹیم آئندہ برس فروری میں افغانستان کے خلاف یو اے ای میں دو ٹی 20 اور پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے گی

اتوار 17 دسمبر 2017 12:42

ہزارے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2017ء) زمبابوے کی کرکٹ ٹیم آئندہ برس فروری میں افغانستان کے خلاف یو اے ای میں دو ٹی 20 اور پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ 5 اور دوسرا 6 فروری کو کھیلا جائیگا ،ْ ون ڈے سیریز کا آغاز 9 فرروی سے ہوگا، دوسرا ون ڈے 11 فروری، تیسرا 13فروری، چوتھا 16 فروری اور پانچواں 19 فروری کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :