ثانیہ مرزاانجری کے باعث آسٹریلین اوپن نہیں کھیل سکیں گی

ْکھیلنے کے دوران مختلف ڈائریکشنز لیتے وقت گھٹنے میں شدیدتکلیف محسوس ہوتی ہے ،ْ ٹینس اسٹار

اتوار 17 دسمبر 2017 12:42

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2017ء) بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا گھٹنے کی انجری کے باعث آسٹریلین اوپن میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ثانیہ مرزا نے کولکتا میں ٹینس ٹورنامنٹ کے موقع پر بتایا کہ ہوسکتا ہے اٴْنہیں گھٹنے کی تکلیف سے نجات کیلئے سرجری کرانا پڑے اور وہ کئی ماہ تک ٹینس کورٹ سے باہر رہیں گی تاہم وہ راجر فیڈرر کی طرح کم بیک کریں گی۔

(جاری ہے)

ٹینس اسٹار کے مطابق اٴْنہیں چلنے پھرنے میں کوئی مسئلہ نہیں لیکن کھیلنے کے دوران مختلف ڈائریکشنز لیتے وقت گھٹنے میں شدیدتکلیف محسوس ہوتی ہے۔ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر نے اٴْنہیں چندماہ آرام کرنے کا مشورہ دیاتھا تاہم دوماہ گزرنے کے بعد تکلیف کم نہیں ہوئی ،ْ اب ڈاکٹرز فیصلہ کریں گے کہ سرجری کرانی ہے یا انجکشنزلگوانے ہیں۔انہوںنے کہاکہ 15سال بعد چند ماہ کے لئے کورٹ سے باہر رہنا کوئی بڑی بات نہیں ،ْراجر فیڈرر بھی 6ماہ تک ٹینس سے باہر رہے اس کے بعد انہوں نے حیرت انگیز طور پر کم بیک کیا اور اب تک کوئی میچ نہیں ہارے، امید ہے میرے ساتھ بھی ایسا ہو۔واضح رہے کہ 2016ء میں ثانیہ مرزا اور مارٹینا ہنگز کی جوڑی سے آسٹریلین اوپن وومنز ٹائٹل جیتا تھا۔

متعلقہ عنوان :