عرفان خان نیازی کا اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے نائب صدر محمد زمان سے اظہار تعزیت

اتوار 17 دسمبر 2017 12:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2017ء)قومی فٹ بال ٹیم کے سابق منیجر اور فالکن فٹ بال کلب اسلام آباد کے صدر محمدعرفان خان نیازی کا اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے نائب صدر محمد زمان سے ان کے والد کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔