شہید بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ کا مین رائونڈ(آج) شروع ہوگا

اتوار 17 دسمبر 2017 12:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2017ء) شہید بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ کا مین رائونڈ (آج)پیر سے اسلام آباد ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہونگے ،ْٹورنامنٹ ڈائریکٹر کامران خلیل نے بتایا کہ ٹورنامنٹ پاکستانی کھلاڑیوں کے علاوہ 12ممالک کے 24غیر ملکی کھلاڑی بھی شرکت کرینگے ،ْٹورنامنٹ میں سات کیٹگریز کے مقابلے منعقد ہونگے جن میں مینز سنگلز، مینز ڈبلز، لیڈیز سنگلز، بوائز انڈر 18- اور بوائز انڈر14- ، بوائز انڈر 12- اور ویٹران 60 پلس کے مقابلے شامل ہیں،ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل مقابلے 22 دسمبر کو ، سیمی فائنل 23 دسمبر کو جبکہ فائنل 24 دسمبر کو کھیلا جائیگا ،ْ اس ٹورنامنٹ مینز اور ویمنز ایونٹ کیلئے الگ الگ ٹرافیاں رکھی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کی انعامی رقم 15ہزار ڈالر ہے، بلاول بھٹو زرداری 18دسمبر کو اس ٹورنامنٹ کا افتتاح کرینگے جبکہ آصفہ بھٹو 24 دسمبر کو اس ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کے موقع پر مہمان خصوصی ہونگی اور جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کرینگی ۔

متعلقہ عنوان :