این ٹی ایس کے ذریعے تعلیم یافتہ نوجوان کو آگے نکلنے کا موقع ملا‘ایڈیشنل سیکرٹری تعلیم آزاد کشمیر

سیکرٹری تعلیم نے بیس بگلہ اور ملوٹ کے ریڈفائونڈیشن سکولوںکے اعلی معیار پر سید صابر شاہ‘ راجہ عبدالقدیر راجہ ایاز اور پوری انتظامیہ کو مبارک بات دی حکومت آزاد کشمیر دیگر اصلاحات کے ساتھ ساتھ بہتر معیار تعلیم کیلئے مزید اقدامات کر رہی ہے‘سید سلیم گردیزی

اتوار 17 دسمبر 2017 12:41

بیس بگلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2017ء) آزاد کشمیر کے ایڈیشنل سیکرٹری تعلیم کا ضلع باغ کے نواحی علاقہ شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین بیس بگلہ اور ملوٹ کا دورہ‘ مختلف وفودسے ملاقات ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری تعلیم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر سید سلیم گردیزی کادورہ بس بگلہ ملوٹ مختلف لوگوں سے ملاقات کیں اس موقع پر انھوں نے کہا کہ این ٹی ایس حکومت کا اہم اقدام ہے اس کے ذریعے پسماندہ اور چھوٹی برادریوں کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو آگے نکلنے کا موقع ملا-اس کے ذریعے بے شمار نوجوان آگے آئیں گے این ٹی ایس کو سب نے سراہا حکومت آزاد کشمیر دیگر اصلاحات کے ساتھ ساتھ بہتر معیار تعلیم کیلئے مزید اقدامات کر رہی ہے کسی بھی ملک میں ترقی کے لئے تعلیم بنیاد ہے ایڈیشنل سیکرٹری تعلیم سید سلیم گردیزی نے بیس بگلہ اور ملوٹ کے ریڈفائونڈیشن سکولوں کا بھی دورہ کیا دونوں اداروں کے اعلی معیار پر سید صابر شاہ‘ راجہ عبدالقدیر راجہ ایاز اور پوری انتظامیہ کو مبارک بات دی- ریڈ سکول ملوٹ کی ہونہار طالبہ زریاب منور جس نے میرپور بورڈ سے اول پوزیشن حاصل کی تھی کو زبررخراج تحسین پیش کیا -

متعلقہ عنوان :